ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ٹی آر ٹی کا بوسنیا ہرزیگوینا ٹیلی ویژن بی ایچ آر ٹی کے ساتھ سمجھوتہ

دارالحکومت سرائیو میں ہونے والے سمجھوتے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل شینول گیوکا نے کہا ہے کہ ٹی آر ٹی بونیا ہرز گوینا کو پہلے سے زیادہ امداد فراہم کرے گا

449824
ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ٹی آر ٹی کا بوسنیا ہرزیگوینا ٹیلی ویژن بی ایچ آر ٹی کے ساتھ سمجھوتہ

ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ٹی آر ٹی نے بوسنیا ہرزیگوینا ٹیلی ویژن بی ایچ آر ٹی کو تکنیکی امداد فراہم کرے گا۔

دونوں نشریاتی اداروں کے درمیان تعاون کے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

دارالحکومت سرائیو میں ہونے والے سمجھوتے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل شینول گیوکا نے کہا ہے کہ ٹی آر ٹی بونیا ہرز گوینا کو پہلے سے زیادہ امداد فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں تکنیکی تعاون کے پہلے سے بھی زیادہ فروغ دیتے ہوئے جاری رکھا جائے گا۔

بی ایچ آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل بیلمین قارا مہمدوویچ نے کہا ہے کہ تکنیکی امداد ان کے ادارے کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام اور تعلیمی شعبوں میں تعاون سے متعلق سمجھوتے سے دونوں ممالک کے نشریاتی اداروں کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے کا موقع میسر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی آر ٹی کے ساتھ تکنیکی تعاون کے سمجھوتے کے دائرہ کار میں فل لوڈیڈ لائیو ویگنز ، نیوز سٹوڈیوز، آٹھ عدد کیمرے اور 200 سپیر پارٹس بوسنیا ہرزِ گوینا ریڈیو اور ٹیلی ویژن کو دیے جائیں گے۔

ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل شینول گیوکا نے بوسنیا ہرزیگوینا ٹیلی ویژن بی ایچ آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل قارا مہمدوویچ کی علامتی طور پر ٹی آر ٹی کا ایک قدیم یادگاری ریڈیو پیش کیا ۔



متعللقہ خبریں