ترک قومی ترانے کی 95 ویں سالگرہ

ترک قومی شاعرکا تخلیق کردہ قومی ترانہ آج 95 برس کا ہو گیا ہے

449359
ترک قومی ترانے کی 95 ویں سالگرہ

آج آزادی کے نغمے کو جمہوریہ ترکی کے قومی ترانے کی حیثیت دیے جانے کی سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ یہ ترانہ بیک وقت شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا بھی قومی ترانہ ہے۔ 12 مارچ سن 1921 کو جنگ آزادی لڑنے والی ترک قومی اسمبلی کے زیر ِ اہتمام منعقدہ مقابلے میں قومی شاعر مہمت عاکف ایرسوئے نے قومی ترانے کو تخلیق دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ " میری رب العزت سے دعا ہے کہ وہ اس قوم کو مزید قومی ترانہ لکھنے کی صورتحال سے محفوظ رکھے۔" ترک قوم کی علامتوں میں سے ایک قومی ترانے کی منظوری کی سالگرہ کو ہم محبت و احترام سے منا رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں