اب ترکی پر حکم چلانے کے دن ماضی بن گئے ہیں، ابراھیم قالن

دو سابق امریکی سفیروں میں سے مورٹون ابرامووٹز اور ایرک ایڈل مان نے واشنگٹن پوسٹ میں مشترکہ پر ایک مقالہ تحریر کرتے ہوئے صدر ترکی سے مستعفی ہونے کی اپیل کی ہے

449210
اب ترکی پر حکم چلانے کے دن ماضی بن گئے ہیں، ابراھیم قالن

ایوان صدارت کے ترجمان ابراھیم قالن نے متحدہ امریکہ کے دو سابق سفیران برائے کی جانب سے مشترکہ طور پر قلم بند کردہ تحریر کہ جس میں صدر رجب طیب ایردوان پر نکتہ چینی کی گئی ہے پر شدید رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

قالن نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر " اپنے آپ کو سامراجی ماسٹر سمجھنے والے دو سابق امریکی سفرا کی تحریر کہ " صدر ایردوان مستعفی ہو جائیں" کے جواب میں کہا ہے کہ محترم حضرات ترکی پر حکم چلانے کے دن اب ماضی بن چکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کے انقرہ میں فرائض ادا کرنے والے دو سابق سفیروں میں سے مورٹون ابرامووٹز اور ایرک ایڈل مان نے واشنگٹن پوسٹ میں مشترکہ پر ایک مقالہ تحریر کرتے ہوئے صدر ترکی سے مستعفی ہونے کی اپیل کی تھی۔



متعللقہ خبریں