شام سے ترکی پر راکٹ حملہ، دو افراد ہلاک

داعش کیطرف سے کلیس فائر کیے جانے والے راکٹ کے حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں

447144
شام سے ترکی پر راکٹ حملہ، دو افراد ہلاک

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے کہا ہے کہ کل ترکی کے سرحدی علاقے کلیس پرشام سے فائر کیے جانے والے حملے کا جواب دیا گیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ داعش کیطرف سے کلیس فائر کیے جانے والے راکٹ کے حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔شام کیطرف سے ہمارے سرحدی علاقے کلیس پر راکٹ فائر کیے گئے۔قوانین کے دائرہ کار میں اس حملے کا فوری طور پر جواب دیا گیا ہے ۔ ترک مسلح افواج کو ہر قسم کے حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں اور ہر قسم کی تدابیر اختیار کی گئی ہیں ۔ ترک فوج اس قسم کے حملوں کا فوری طور پر جواب دیں گی ۔ہماری تیاریاں مکمل ہیں ۔داعش فائر بندی کی طرفدار نہیں ہے ۔داعش اور اعتدال پسند مخالفین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور اس دائرہ کار میں ترکی پر ہونے والے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔



متعللقہ خبریں