غیر قانونی تارکینِ وطن کی ترکی بھیج دیا جائے گا، ڈونلڈ ٹسک

یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ بے ضابطہ تارکینِ وطن کیلئے یورپ میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔

447333
غیر قانونی تارکینِ وطن کی ترکی بھیج دیا جائے گا، ڈونلڈ ٹسک

غیر قانونی تارکینِ وطن کی ترکی بھیج دیا جائے گا، ڈونلڈ ٹسک

یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ بے ضابطہ تارکینِ وطن کیلئے یورپ میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ تارکین وطن کے بحران پر ترکی اور یورپی یونین کے درمیان منعقدہ ہنگامی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپ کی جانب تارکین وطن کی''بے ضابطہ ہجرت'' کے دن پورے ہو چکے ہیں۔اس اجلاس میں ترکی اور یورپی یونین کے مابین تارکینِ وطن اور پناہ گزینوں کی یورپ آمد روکنے کے ابتدائی منصوبے پر تفصیلی مشاورت ہوئی ہے ۔اس کے مجموعی ڈھانچے پر اتفاق ہو گیا ہے تاہم حتمی فیصلے کو موخر کردیا گیا ہے ۔ ڈونلڈ ٹسک نے مزید کہا کہ تارکینِ وطن کو بحیرۂ ایجیئن عبور کرنے سے روکا جائیگا اور ایسے افراد جو بے ضابطہ طور پر یونان کے ساحل پر اتر چکے ہیں کو واپس ترکی بھیج دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں شریک رہنماوں نے اچھی پیشرفت کی اور آئندہ ہفتے معاہدہ ہونے کی امید ہے ۔خیال ہے کہ یہ مذاکرات 17 اور 18 مارچ کو ہونیوالے یورپی یونین کے اجلاس تک جاری رہیں گے ۔



متعللقہ خبریں