عورت کی عظمت انسان کے لیے رحمت سے کم نہیں:ایردوان

صدر رجب طیب ایرودان نے کہا ہےکہ خواتین کی ملکی ترقی میں شمولیت ان کی جفا کشی اور عظمت کی علامت ہےجنہیں جنسی امتیاز سے بالا تر ہو کراپنی اقدار اور اپنے تشخص کااظہار کرنے کی کھلی آزادی حاصل ہے

446506
عورت کی عظمت  انسان کے لیے رحمت سے کم نہیں:ایردوان

صدر رجب طیب ایرودان نے کہا ہےکہ انصاف کےلیے اپنی عزت و وقار کے تحفظ اور حقوق کی جنگ میں وہ خواتین کی ہر ممکنہ مدد کریں گے۔

صدر ایردوان نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پرحق۔ا ش نامی تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ 5 ویں کنونشن سے خطاب کے دوران اس بات کا اظہار کیا ۔

انہوں نےکہا کہ خواتین زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کابخوبی مظاہرہ کر رہی ہیں جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی ملکی ترقی میں شمولیت ان کی جفا کشی اور عظمت کی علامت ہےجنہیں جنسی امتیاز سے بالا تر ہو کراپنی اقدار اور اپنے تشخص کااظہار کرنے کی کھلی آزادی حاصل ہے۔

ترک صدر کا کہنا تھاکہ مساوی حقوق کی جب بات ہوتی ہے تومیرا یہ یقین ہے کہ انصاف کے تقاضےمرد و عورت سمیت بچوں کےلیے یکساں ہیں کیونکہ یہ مت بھولیں عورت کا وجوداگر نہ ہو تو انسانیت پروان نہیں چڑھ سکتی ۔



متعللقہ خبریں