مشرق وسطی کے مسائل کے پیچھے نا انصافیاں کار فرما ہیں

مسلم اُمہ کو عالمی برادری کو حرکت میں لانے اور دو ریاستی حل کے لیے کوششیں صرف کرنی چاہییں

446057
مشرق وسطی کے مسائل کے پیچھے نا انصافیاں کار فرما ہیں

نائب وزیر اعظم نعمان قرتُولمش کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطی کے تمام تر مسائل میں نا انصافیاں اور فسلطینی سر زمین پر اسرائیل کا قبضہ کار فرما ہیں۔

قرتولمش نے اسلامی تعاون تنظیم کے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں منعقدہ فلسطین و القدس ایجنڈے کے حامل ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ اسرائیل کا غزہ پر محاصرہ جاری ہے۔

علاقے میں قلیل مدت کے اندر کسی قطعی حل کی ضرورت ہونے کا ذکر کرنے والے قرتولمش نے بتایا کہ اس کے لیے مسلم اُمہ کو عالمی برادری کو حرکت میں لانے اور دو ریاستی حل کے لیے کوششیں صرف کرنی چاہییں۔

شام سے تعلق ہونے والی دہشت گردی کے خلاف اسلامی تعاون تنظیم کے ارکان سے امداد و حمایت کا مطالبہ کرنے والے نعمان قرتولمش نے بتایا کہ خطے میں تناو میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ مشرق وسطی کے تمام تر مسائل کے پیچھے نا انصافیاں اور اسرائیل کی ہٹ دھرمیاں کار فرما ہیں۔

دفریں اثناء سن2014 کے ماہ نومبر میں منعقدہ رباط سربراہی اجلاس میں ترکی کی جانب سے تجویز پیش کردہ دو نکات آج منظوری کے بعد جکارتہ ڈیکلریشن میں جگہ پائیں گے۔

جن کے مطابق فلسطینیوں کے خلاف حقوق انسانی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک بین الحکومتی گروپ تشکیل دیا جائیگا، فلسطین کے لیے عالمی برادری کی حمایت حاصل کرنے کے معاملے کو تمام تر بین الاقوامی فورموں میں اٹھایا جائیگا۔



متعللقہ خبریں