مزید ساڑھے تین ملین شامی شہری نقل مکانی پر مجبور ہو سکتے ہیں

شام اور مہاجرین کا مسئلہ حل نہ کیے جانے کی صورت میں یہ معاملہ مزید گھمبیر بنتا چلا جائیگا، بوزکر

445078
مزید ساڑھے تین ملین شامی شہری نقل مکانی پر مجبور ہو سکتے ہیں

یورپی یونین امور کے وزیر اور مذاکرات کار وولکان بوزکر کا کہنا ہے کہ شام سے مزید ساڑھے تین ملین انسان نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔

بوزکر نے نیو یارک میں ترک قونصل خانے میں ترک طبقوں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ شام اور مہاجرین کا مسئلہ حل نہ کیے جانے کی صورت میں یہ معاملہ مزید گھمبیر بنتا چلا جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ شامی بحران کو حل نہ کیا گیا تو محض حلب سے 15 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہو سکتے ہیں۔ہم ایک انتہائی مسئلے کی بات کر رہے ہیں۔ یہ ترکی اور چند ایک ممالک کی جانب سے ذمہ داری کو برداشت نہ کر سکنے والی ایک صورتحال نہیں ہے۔

انہوں نے دہشت گرد تنظیموں کی تشریح ، غیر قانونی نقل مکانی اور علاقے میں ترکی ا ور امریکہ کے عدم تعاون کی صورت میں سامنے آ سکنے والی پیش رفت پر روشنی ڈالنے کی بھی کوشش کی۔



متعللقہ خبریں