مہاجرین سر آںکھوں پر مگر ہر بات کی ایک حد ہوتی ہے:اوکتائے

وزارت عظمی کے ذِیلی محکمہ برائے انسداد قدرتی آفات و ہنگامی حالات کےڈاریکٹر فواد اوکتائے نے کہا ہے کہ شامی مہاجرین کوترکی میں بہتر سہولیات پہنچانے کی کوشش کی جار ہی ہیں لیکن ہر ملک کی ایک قوت استعداد ہوتی ہے

445065
مہاجرین سر آںکھوں پر  مگر ہر بات کی ایک حد ہوتی ہے:اوکتائے

وزارت عظمی کے ذِیلی محکمہ برائے انسداد قدرتی آفات و ہنگامی حالات کےڈاریکٹر فواد اوکتائے نے کہا ہے کہ شامی مہاجرین کوترکی میں بہتر سہولیات پہنچانے کی کوشش کی جار ہی ہیں لیکن ہر ملک کی ایک قوت استعداد ہوتی ہے ۔

انہوں نے اس بات کا اظہارواشنگٹن میں مصروف عمل" ٹرکش ہیریٹیج آرگنائزیشن"نامی سماجی تنظیم سے ایک ٹیلیفونک خطاب کے دوران کہی ۔

اوکتائے کا کہنا تھا کہ اس وقت ترکی میں شامیوں کےلیے 26 کیمپ قائم ہیں جن میں 3 لاکھ افراد مقیم ہیں لیکن ترکی بھر میں اسوقت 2 ملین ساڑھے سات لاکھ شامی موجود ہیں جن کی کثیر تعداد ان کیمپوں سے باہرمختلف شہروں میں زندگی کی مشکلات جھیل رہی ہے ۔

اوکتائے کا کہنا تھا کہ حالیہ عرصے میں روسی حملوں کی وجہ سے بھی شام سےمہاجرین کی آمد بڑھ رہی ہےجن کی روک تھام کےلیےترکی شام سرحد پر ایک محفوظ علاقہ قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مہاجرین کا مسئلہ ترکی کا نہیں بلکہ ایک عالمی مسئلےکی شکل اختیارکر گیا ہےجس میں تعاون ناگزیر ہے ۔



متعللقہ خبریں