وزیر اعظم کا قوم سے خطاب

داود اولو نے شام کی صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "روس، انتظامیہ ، PKK اور وائے پی جی یکجا ہوتے ہوئے ترکی کی جنوبی سرحدوں پر دہشت گرد عناصر کی تعیناتی کے درپے ہیں۔"

442039
وزیر اعظم کا قوم  سے خطاب

وزیر اعظم احمد داود اولو کا کہنا ہے کہ ہم ترکی کے خلاف چلائی جانے والی چالوں سے آگاہ ہیں اور ہمارے ملک ہو ہدف بنانے والے کسی بھی سناریو کو اپنے مقصد تک پہنچنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

داود اولو نے ' نیا ترکی اپنی ڈگر پر ' کے عنوان سے خطاب میں شام سمیت دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور نئے آئین کی تشکیل کے امور کا ذکر کیا۔

داود اولو نے شام کی صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "روس، انتظامیہ ، PKK اور وائے پی جی یکجا ہوتے ہوئے ترکی کی جنوبی سرحدوں پر دہشت گرد عناصر کی تعیناتی کے درپے ہیں۔"

شام کے معاملے میں عالمی برادری کو متنبہ کرنے والے داود اولو نے بتایا کہ " عالمی برادری خاصکر امریکہ اور روس کو مخلصانہ موقف کا مظاہرہ کرنا ہو گا، اب حقائق کا سامنا کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اس افراتفری کے ماحول سے استفادہ کرتے ہوئے علاقے میں اپنی حاکمیت کو مضبوطی دلانے کی کوشش میں ہونے والوں اور بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بعض مملکتوں کا تعاون حاصل ہونے والے دہشت گرد وں کے خلاف ہم سب کو مشترکہ طور پر اقدامات اٹھانے ہوں گے۔"

ترکی کے خلاف سنیارو کی اجازت نہ دیے جانے پر زور دینے والے داود اولو نے بتایا کہ " ملک کی قومی سلامتی تمام تر مفادات، توازن اور حصہ داری پر قائم ہوتی ہے۔ اس ضمن میں ہمیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔"

دستور سازی امور کا بھی ذکر کرنے والے داود اولو نے بتایا کہ " قومی اسمبلی کی کوئی بھی سیاسی پارٹی اس ذمہ داری سے نہ تو مبرا ہو سکتی ہے اور نہ ہی اسے ہونا چاہیے۔ سیاست دوطرفہ بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے اپنے اپنے نظریات کو پیش کرنے کا مفہوم رکھتی ہے۔ لہذاہم سب کو نیک نیتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔



متعللقہ خبریں