شامی انتظامیہ: شہریوں پر بمباری کا سلسلہ جاری

حملوں سے بچنے کے لئے اپنے گھر بار کو ترک کرنے والے عوام کی واحد پناہ گاہ ترکی ہے

441185
شامی انتظامیہ: شہریوں پر بمباری کا سلسلہ جاری

شامی انتظامیہ سے منسلک فورسز زمین اور فضاء سے شہریوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حملوں سے بچنے کے لئے اپنے گھر بار کو ترک کرنے والے عوام کی واحد پناہ گاہ ترکی ہے۔

شہریوں کو سرحد پر بنائے جانے والے کیمپوں میں رکھا گیا ہے اور متاثرہ علاقوں کے لئے امداد کی ترسیل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

استنبول میں ایوب بلدیہ اور سول سوسائٹیز نے امدادی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

استنبول کے شہری بھی اس مہم کے ساتھ گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

فوری ضروریات کی اشیاء سمیت امدادی سامان پر مشتمل 10 ٹرک سامان کو علاقے میں مصروف عمل انسانی امدادی وقف İHH کے حوالے کرنے کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

İHH انسانی امدادی وقف کے نائب سربراہ یعقوب اشک نے کہا ہے کہ ترکی اس امداد کے ساتھ ہمسائیگی کا حق ادا کر رہا ہے اور سول سوسائٹیاں اور شہروں کی بلدیائیں بھی حساسیت کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں