ترکی: دہشت گردوں کا حملہ 1 پولیس اہلکار شہید 2 زخمی

تحصیل نصائبن میں دہشت گرد تنظیم PKK کی طرف سے پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ لانچر سے حملہ ، 1 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی

440907
ترکی: دہشت گردوں کا حملہ 1 پولیس اہلکار شہید 2 زخمی

ترکی کے ضلع ماردین کی تحصیل نصائبن میں دہشت گرد تنظیم PKK کے اراکین نے پولیس کی بکتر بند گاڑی کے گزرنے کے دوران راکٹ لانچر سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق دجلے محلّے میں صبح 6 بجے پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا گیا ۔

حملے میں ایک فائر بکتر بند گاڑی پر لگا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔

ایک زخمی جس کی حالت نازک تھی ہسپتال میں تمام تر طبّی کوششوں کے باوجود شہید ہو گیا ہے۔

ضلع باتمان میں بھی دہشت گرد تنظیم کے اراکین نے ایک یوتھ سینٹر پر 3 سٹن گرینیڈ پھینکے ۔

حملے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تاہم کلاسوں میں سبق پڑھتے بچے خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے۔

واقعے کے بعد کثیر تعداد میں اسپیشل آپریشن پولیس کو علاقے میں منتقل کر دیا گیا اور دہشت گردوں کی حراست کے لئے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں