قاتل کے لیے تعزیت کرنا انسانیت سوز جرم ہے، داود اولو

قاتل کے لیے تعزیت کرنا انسانیت سوز جرم ہے، داود اولو

440420
قاتل کے لیے تعزیت کرنا انسانیت سوز جرم ہے، داود اولو

وزیر اعظم احمد داود اولو کا کہنا ہے کہ کس غدار کی موت پر تعزیت کرنا تمام تر بنی نو انسانوں کا قتل کرنے والے کسی قاتل کو مقدس درجہ دینے کا مفہوم رکھتا ہے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں شرکت کرنے والے احمد داود اولو نے اس موقع پر اپنے خطاب میں نئے آئینی منشور پر بات چیت کے دوران مذاکرات کی میز سے اٹھنے والی حزب اختلاف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ " آپ کہتے ہیں کہ پارلیمانی نظام ہونا چاہیے جبکہ ہم صدارتی نظام کا دفاع کررہے ہیں، آئیے آزادانہ طور پر اس معاملے پر بحث کرتے ہیں تا ہم سنسر لگاتے ہوئے اس مسئلے کو حل نہیں کیا جا سکتا۔ ہم صدارتی نظام پر بحث نہیں کریں گے کہنا سنسر والی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ "

وزیر اعظم نے دہشت گرد تنظیم PKK کی شاخ پی وائے ڈی کی دہشت گرد کاروائیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اس کی حمایت کرنے کے موقف کا مظاہرہ کرنے والی عوامی ڈیموکریٹ پارٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ اب اپنی صف کا واضح طور پر تعین کر لے۔

اس پارٹی کے ممبران اسمبلی کی جانب سے دہشت گرد کے جنازے میں شریک ہونے پر رد عمل کا مظاہرہ کر نے والے داود اولو نے بتایا کہ "آپ ایک جانب قومی اسمبلی کی نمائندگی کریں گےا ور دوسری جانب دہشت گرد وں کی ترجمانی بھی کریں گے یہ چیز ناقابلِ قبول ہے۔



متعللقہ خبریں