حکومتِ پنجاب ترکی زبان سیکھنے کیلئے طلباء کوترکی بھیجےگی: شہبازشریف

حکومت پنجاب نے ترکی زبان سیکھنے کیلئے طلباء کوترکی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کردیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے سماجی اور اقتصادی تعلقات کے باعث ترک زبان کا جاننا ضروری ہے

436522
حکومتِ پنجاب ترکی زبان سیکھنے کیلئے طلباء کوترکی بھیجےگی: شہبازشریف

حکومت پنجاب نے ترکی زبان سیکھنے کیلئے طلباء کوترکی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کردیے ہیں۔

انہوں نے ٰ تعلیم کے صوبائی محکمے کو اس حوالے سے ضروری اقدامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ترکی زبان سیکھنے کیلئے طلباء کو ترکی بھیجے گی۔ لاہور میں ایک بیان میں انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے صوبائی محکمے کو اس حوالےسےضروری اقدامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے سماجی اور اقتصادی تعلقات کے باعث ترک زبان کا جاننا ضروری ہے۔



متعللقہ خبریں