حفاظتی تدابیر سے متعلق نہایت اہم اور جامع تبدیلیاں کی جائیں گی

جو ضرورت ہے جس سامان کا اضافہ کرنا ضروری ہے اسے ہم فوری طور پر پورا کریں گے اور اگر مزید عملے کی ضرورت ہو تو مزید عملہ بھرتی کریں گے۔ داود اولو

436546
حفاظتی تدابیر سے متعلق نہایت اہم اور جامع تبدیلیاں کی جائیں گی

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو نے کہا ہے کہ " ہم ترکی بھر میں اختیار کی جانے والی حفاظتی تدابیر سے متعلق نہایت اہم اور جامع تبدیلیوں اور اضافی حفاظتی تدابیر اختیار کرنے جا رہے ہیں"۔

انقرہ گورنر دفتر سے بریفنگ لینے کے بعد انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بریفنگ میں زیادہ تر سکیورٹی کے موضوعات کا جائزہ لیا گیا اور گذشتہ ہفتے میں ہونے والے حملوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

داود اولو نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ہم جن سکیورٹی اجلاسوں کا انعقاد کر رہے ہیں ان میں سے اکثریت میں ہم تبدیل ہونے والی شرائط سے ہم آہنگ سکیورٹی کے نقطہ نظر کو اختیار کرنے، اور ترکی بھر میں اختیار کی جانے والی حفاظتی تدابیر سے متعلق نہایت اہم اور جامع تبدیلیوں اور اضافی حفاظتی تدابیر کی طرف جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تک ہم نے ترکی بھر میں جو سکیورٹی جائزے لئے ہیں وہ فی الحال تحصیلوں کی سطح پر ہیں، ہر تحصیل کی حساسیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس کی سکیورٹی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہم کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم احمد داود اولو نے کہا کہ میں نے سکیورٹی یونٹوں کو واضح الفاظ میں احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ کسی بھی صورت میں کوئی معذرت قبول نہیں کی جائے گی۔ جو ضرورت ہے جس سامان کا اضافہ کرنا ضروری ہے اسے ہم فوری طور پر پورا کریں گے اور اگر مزید عملے کی ضرورت ہو تو مزید عملہ بھرتی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انقرہ کی خصوصی اہمیت کی وجہ سے خصوصی سطح پر تربیت یافتہ سکیورٹی ماہرین کی ضرورت ہو تو ہم انہیں خصوصی تربیت بھی فراہم کریں گے۔



متعللقہ خبریں