یورپ جانے کی کوشش،228 افراد گرفتار پاکستانی بھی شامل

ترکی کے راستے یونان جانے کی کوشش میں 228 افراد گرفتار کر لیے گئے جن کی اکثریت شامی،افغانی اور پاکستانی افراد پر مشتمل تھی

436282
یورپ جانے کی کوشش،228 افراد گرفتار پاکستانی بھی شامل

ترکی کے راستے یونان جانے کی کوشش میں 228 افراد گرفتار کر لیے گئے۔

ترک شہر بال کثیر کے قصبے آئی والک کے راستے ایک کشتی ان تارکین وطن کو لے کر یونانی جزیرے جانےکی کوشش کر رہی تھی جس پر ترک ساحلی محافظوں نے کاروائی کرتے ہوئے166 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

ان افراد کا تعلق شام اور افغانستان سے بتایا گیا ہے۔

دوسری جانب ضلع موعلا کے ساحلی قصبے بودرومسےیونان جانے کی کوششمیں 12 پاکستانی گرفتار کر لیئےگئے۔

ضلع آئیدن کی تحصیل دیدیم سے بھی50 غیر ملکی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے ۔



متعللقہ خبریں