ایردوان۔اوباما بات چیت،انقرہ حملے پر تعزیت کا اظہار

امریکی صدر براک اوباما نے گزشتہ روز ٹیلی فون پر ترک صدر رجب طیب ایردوان سے بات چیت کی جس میں انقرہ میں ہونے والے دہشت گرد بم حملے میں 28 افراد کی ہلاکت پر تعزیت کی۔

436078
ایردوان۔اوباما بات چیت،انقرہ حملے پر تعزیت کا اظہار
undefined

امریکی صدر براک اوباما نے گزشتہ روز ٹیلی فون پر ترک صدر رجب طیب ایردوان سے بات چیت کی جس میں انقرہ میں ہونے والے دہشت گرد بم حملے میں 28 افراد کی ہلاکت پر تعزیت کی۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے شام میں سلامتی کی صورت حال اور امریکہ اور ترکی کے مابین تعاون بڑھانے کی ضرورت پر غور کیا۔

اس سے قبلصدر ایردوان نے کہا تھا کہ وہ امریکہ کی جانب سے فراہم کردہ ہتھیاروں کے معاملے کو اٹھائیں گے جنھیں YPGشہریوں کے خلاف استعمال کر رہی ہے اور جس پر خودکش بم حملوں کا الزام لگایا جاتا ہے۔

امریکہ کا کہنا ہے وہ اس تنظیم کو دہشت گرد گروپ نہیں سمجھتا اور یہ کہ داعش کے شدت پسندوں کے خلاف لڑائی میں وہ اِسے ایک کارآمد اتحادی خیال کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں