ترکی اور مغربی ملکوں میں مہاجرین کے معاملے پر تفریق پائی جاتی ہے

ترکی اور مغربی ملکوں میں مہاجرین کے معاملے پر تفریق پائی جاتی ہے

436181
ترکی اور مغربی  ملکوں میں مہاجرین کے معاملے پر تفریق پائی جاتی ہے

یورپی یونینامور کے وزیر اورمذاکرات کاروولکانبوزکرکاکہنا ہےکہ شامیمہاجرین کے معاملے پر ترکی اورمغرب کے درمیانذہنی و فکریتفریقپائی جاتی ہے۔

تر کی کےاسوقت26 لاکھ شامی پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے کی وضاحت کرنے والےوزیربوزکر کا کہنا تھا کہ" آپ بتائیں کہکوئیبھی ایسا شخص ہے جس نے یہ کہا ہو کہتم میریروٹیسے حصہ لے رہے ہو، میرے کام میں خلل ڈال رہے ہو،تم یہاں کیوں آئے ہو؟کوئی بھینہیں۔کیونکہ یہ مملکت ترکی ہے، ہممل جلزندگی گزارنے اوربانٹ کر کھانےکے عادی ہیں۔ ہمارےگھرمہمانوں کے لیے کھلے رہتے ہیں۔ ہمکٹھن حالات سے دوچار انسانوں کی مدد کرنےکی ثقافت کے مالک ہیں۔"

جبکہ مغربی ملکجنگ سے راہ فرار اختیار کرنے والےبے چارے انسانوں کے لیے اپنے دروازے بند کر رہے ہیں۔ان کا اس حوالے سے غیر انسانی رویہ ہمیشہ ہمارے ذہنوں میں محفوظرہے گا۔



متعللقہ خبریں