ترکی اپنی سرحدوں اور عوام کا دفاع کرتا رہے گا

ترکی اپنی سرحدوں اور عوام کا دفاع کرتا رہے گا

436144
ترکی اپنی سرحدوں اور عوام کا دفاع کرتا رہے گا

ترکی کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے خالد چیوک کا کہنا ہے کہ ترکی بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنے حقوق کا دفاع کرنے میں ہچکچاہٹ سے کا م نہیں لے گا۔

نیو یارک میں شام مذاکرات کے اختتام پر اخباری نمائندوں کو بریفنگ دینے والے چیوک کا کہنا تھا کہ "ترکی نے اپنی سرحدوں اور شہریوں کے تحفظ کے معاملے پر سلامتی کونسل کو اپنے عزم کا بار ہا خط کے ذریعے اظہار کیا ہے۔"

شام میں بری کاروائی کے حوالے سے چیوک نے بتایا کہ " ترکی سلامتی کونسل کی قرار داد یا پھر میثاق کی کسی مشترکہ کاروائی کی عدم موجودگی میں شام کو بری فوج روانہ نہیں کرے گا۔"

پی وائے ڈی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ" یہ تنظیم کردی نہیں بلکہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے، جو کہ ملکی انتظامیہ یا پھر داعش کے خلاف جنگ نہیں کر رہی، ان کے قبضے میں جانے والے علاقے انہوں نے مذکورہ عناصر سے نہیں بلکہ اعتدال پسند مخالفین سے چھینے ہیں۔ ترکی اس تنظیم کے حملوں کا عالمی قوانین کی رو سے جواب دے رہا ہے۔"

چیوک نے روس کی طرف سے کسی نئے بل کو پیش کیے جانے کے معاملے پر کہا کہ "روس پہلے سے طے شدہ قراردادوں پر عمل پیرا ہو پھر کوئی دوسری بات کرے۔"



متعللقہ خبریں