ترکی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اٹل ہے

ترکی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اٹل ہے

436304
ترکی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اٹل ہے

نائب وزیر اعظم یالچن آقدوان کاکہنا ہے کہ جنوب مشرقی علاقوں میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے خلاف فوجی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں ایجنڈے کے سوالات کا جواب دینے والے آقدوان نے بتایا کہ انقرہ کے دہشت گرد حملے کے بعد پی وائے ڈی کے کن عناصر کے ساتھ گٹھ جوڑ قائم کرنے کا مشاہدہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ آور کا تعلق پی وائے ڈی سے تھا جس نے PKK کے نیٹ ورک کے ماتحت یہ حملہ کیا ہے۔ پی وائے ڈی نے فوری طور پر ایک اعلان جاری کرتے ہوئے مذکورہ حملے سے لا تعلقی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ شاید یہ سمجھتے تھے کہ حملہ آور کی شناخت ممکن نہ بن سکے گی۔ لیکن ہم نے اپنے تمام تر امکانات کو بروئے کار لاتے ہوئے قاتل کی شناخت قلیل مدت کے اندر کر لی ہے۔ حملہ آور، اس کے رابطے اور کس کے احکامات کار فرما ہونے کا واضح طور پر تعین کر لیا گیا ہے۔ یہ محض قیاس آرائی نہیں ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں اہم فاصلہ طے کرنے کی وضاحت کرنے والے نائب اعظم نے بتایا کہ یہ تازہ حملہ ترکی کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے عزم کو توڑنے کا مقصد رکھتا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شمالی عراق میں ترکی کے مضافاتی علاقوں میں اور سلوپی میں اس حوالے سے اہم پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔ ترکی صحیح راستے پر پیش قدمی کو آئندہ بھی جاری رکھے گا۔



متعللقہ خبریں