مولود چاوش اولو کی طبلس میں اسپیکرعوسو پاشویلی کیساتھ ملاقات

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے طبلس میں جار جیا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ڈیوڈ عوسو پاشویلی کیساتھ ملاقات کی ہے ۔

435581
مولود چاوش اولو کی طبلس میں اسپیکرعوسو پاشویلی کیساتھ ملاقات

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے طبلس میں جار جیا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ڈیوڈ عوسو پاشویلی کیساتھ ملاقات کی ہے ۔

سفارتی ذرائع کیمطابق جارجیا پارلیمنٹ میں ہونے والے مذاکرات میں انقرہ دھماکے کیوجہ سے ڈیوڈ عوسو پاشویلی نے ان سے تعزیت کی ۔چاوش اولو نے انھیں ترکی کی دہشت گردی کیخلاف جدوجہد اور شام کی صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔ دونوں وزراء نے باہمی تعلقات کے فروغ ،عالمی سطح پر تعاون اور جارجیا کے آحسکا ترکوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ چاوش اولو نے بعد میں ترکی ،آذربائیجان اور جارجیا کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں توانائی ،مواصلات ،دفاع اور تجارت جیسے موضوعات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں تینوں ممالک کی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی باکو،طبلس جیہان پٹرول پائپ لائن ،باکو۔طبلس۔ قارس ریلوے لائن اور ٹرانس اناطولیہ قدرتی گیس پائپ لائن جیسے مشترکہ منصوبوں مسائل پر غور وخوض کیا گیا ۔اجلاس کے بعد تینوں وزراء امسال پایہ تکمیل کو پہنچنے والے ریلوے لائن کے جارجیا کی سرزمین پر واقع حصے سے ترکی سے قریب ترین اسٹیشن سے ٹرین پر بیٹھیں گے ۔وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے پرسوں طبلس میں دوطرفہ مذاکرات کرنے کے بعد آذربائیجان کا دورہ کرتے ہوئے باکو میں صدر الحام علی ییف اور وزیر خارجہ کیساتھ ملاقات کی تھی ۔



متعللقہ خبریں