ترکی پٹرول اور گیس سے محروم ہونے کے باوجود مسلسل ترقی کی راہ پر: مہمت شمشیک

نائب وزیراعظم مہمت شمشیک نے کہا ہے کہ پٹرول اور قدرتی گیس کے ذخائر سے محروم ترکی ملک میں اصلاحات کو فروغ دیتے ہوئے غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے باعث کشش بن جائے گا

435283
ترکی پٹرول اور گیس سے محروم ہونے کے باوجود  مسلسل ترقی کی راہ پر: مہمت شمشیک

نائب وزیراعظم مہمت شمشیک نے کہا ہے کہ پٹرول اور قدرتی گیس کے ذخائر سے محروم ترکی ملک میں اصلاحات کو فروغ دیتے ہوئے غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے باعث کشش بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اس وقت زیادہ آمدنی والے ممالک کی صف میں شامل ہو چکا ہے۔

نائب وزیراعظم مہمت شمشیک نے استنبول میں منعقد ہ وسطی ایشیا انوسٹمینٹ فورم سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیا کے ممالک کو اپنی ترقی کو مستقل طور پر جاری رکھنے کے ، لیے مختلف پروگراموں پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پان نہ تو پٹرول ہے اور نہ ہی قدرتی گیس اور ترکی حالیہ کچھ عرصے سے سالانہ 50 تا 60 بلین ڈالر پٹرول کی ادائیگی کے لیے خرچ کرتا ہے لیکن اس کے باوجود ترکی نے اپنی ترقی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور وہ اس وقت زیادہ آمدنی والے ممالک کی صف میں شامل ہو چکا ہے اور وسطی ایشیا کے ممالک بھی موجودہ حالات کے باوجود اپنی ترقی کو جاری رکھ سکتے ہیں۔ مجھے یقین ہے وسطی ایشیا کے ممالک یہ کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں