ترکی: ملک سے باہر جانے کے خواہش مند 842 افراد زیر حراست

تحصیل آئیواجک میں غیر قانونی طریقوں سے ملک سے باہر جانے کے خواہش مند 842 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

434897
ترکی: ملک سے باہر جانے کے خواہش مند 842 افراد زیر حراست

ترکی کے ضلع چناق قلعے کی تحصیل آئیواجک میں جینڈر میری ٹیموں کی طرف سے مختلف مقامات پر کئے گئے آپریشنوں میں غیر قانونی طریقوں سے ملک سے باہر جانے کے خواہش مند 842 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ان افراد کو ملک سے نکالنے کا انتظام کرنے والے 10 افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حراست میں لئے جانے والے افراد میں 8 مختلف ممالک سے 621 افراد شامل ہیں ۔

آپریشن کے دوران جینڈرمیری ٹیموں نے ایک بس، ایک گاڑی ، تین منی بسوں اور تین کشتیوں کو بھی تحویل میں لیا ہے۔

آئیوا جک تحصیل کے علاقے ایسمے جے برنو سے بھی ایک کشتی سے یونان کے جزیرہ میدیلی کی طرف جاتے ہوئے 221 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

نقل مکانوں کو کیوچک کویو کوسٹل سکیورٹی گارڈ کی جیٹی پر پہنچایا گیا جہاں انہیں کھانے پینے کی اشیاء دی گئیں



متعللقہ خبریں