انقرہ میں بم حملے کے مذموم واقعے کے خلاف دنیا بھر سے پیغامات

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں بم حملے کے مذموم واقعے کے خلاف دنیا بھر سے پیغامات موصول ہو رہے ہیں

435169
انقرہ میں بم حملے کے مذموم واقعے کے خلاف دنیا بھر سے پیغامات

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں بم حملے کے مذموم واقعے کے خلاف دنیا بھر سے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

فرانس کے صدر فرانسووا اولاند نے صدر رجب طیب ایردوان کو ٹیلی فون کر کے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیاہے اور حملے کی مذمت کی ہے۔

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے بھی صدر رجب طیب ایردوان کو ٹیلی فون کیا۔

صدارتی ذرائع کے مطابق مرکل نے انقرہ حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ہم ترکی کے ساتھ ہیں۔

امریکہ کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تعزیتی پیغام میں بھی کہا گیا ہے کہ "ہم اپنے اتحادی کے ساتھ ہیں"۔

پیغام میں ہلاک ہونے والوں کے لئے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اپنے نیٹو اتحادی ملک ترکی کے ساتھ دہشت گردی کے مشترکہ خطرے کے خلاف جدوجہد میں ہم اپنی مضبوط ساجھے داری کا ایک دفعہ پھر اظہارکرتے ہیں۔

نیٹو نے بھی انقرہ حملے کی مذمت کی ہے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ نیٹو ممالک کو دہشت گردی کے خلاف شانہ بہ شانہ ہونے کی ضرورت ہے۔

یورپی یونین کے امور خارجہ کی ہائی کمیشنر فریڈریکا موغرینی نے بھی کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں ہم ترکی اور ترک عوام کے ساتھ ہیں۔

آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف نے بھی صدر رجب طیب ایردوان کو مخاطب کر کے شائع کردہ پیغام میں حملے پر آذربائیجان کی عوام کے گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسپین کی حکومت نے بھی حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں ہم ترک عوام اور حکام کے ساتھ ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ حملے کے ذمہ داروں کو جلد از جلد عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

لاطینی امریکہ کے ملک ایکواڈور نے بھی حملے کی مذمت کی ہے اور ہر طرح کی دہشت گردی کو قابل نفرت قرار دیا ہے۔

پانام وزارت خارجہ نے اس حملے کو بزدلانہ کاروائی قرار دیا ہے۔

ارجنٹائن کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ پیغام میں ترکی کے ساتھ اتحاد و تعاون کا اظہار کیا گیا ہے۔

ہنگری کے صدر ایڈر جانس نے بھی صدر ایردوان کو بھیجے گئے مراسلے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس حملے سے ہمارے اقدار کو رد کرنے والے غیر انسانی شدت کے مقابل ہمارے فرائض میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسن جبیری نے بھی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس واقعے نے ایک دفعہ پھر دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت کو واضح کر دیا ہے۔

لتھوانیا کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ صرف ترکی اور ترک عوام پر نہیں کیا گیا بلکہ پوری بین الاقوامی برادری پر کیا گیا ہے۔

یورپی سکیورٹی و تعان کمیٹی OSCE کی طرف سے بھی جاری کردہ پیغام میں انقرہ میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی بھر پور مذمت کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں