شام میں فوج داخل کرنا فی الوقت ممکن نہیں: چاوش اولو

برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ شام میں ترک فوجی داخل کروانے سےمتعلق حکومت نےنہ تو فیصلہ کیا ہے اور نہ ہی امریکہ سے رابطہ کیا ہے

434224
شام میں فوج داخل کرنا فی الوقت ممکن نہیں: چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولونے کہا ہے کہ شام میں فوجی مداخلت کا فیصلہ فی الحال موخر ہے ۔

برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام میں ترک فوجی داخل کروانے سےمتعلق حکومت نےنہ تو فیصلہ کیا ہے اور نہ ہی امریکہ سے رابطہ کیا ہے۔

چاوش اولو نےکہا کہ سعودی عرب،قطر اور ترکی کاشام میں اپنی فوجیں داخل کروانافی الحال ممکن نہیں ۔ یہ درست ہے کہ داعش سے ترکی کو براہ راست خطرہ لاحق ہے لیکن اس خطرے سے ایک سوسے زائد ممالک متاثر ہو رہے ہیں لہذاشام میں بری فوج کی کاروائی میں تین ممالک کا شامل ہوناممکن نہیں۔اگر آپریشن کرنا ہی ہے تو اس میں متعدد ممالک کی شمولیت لازمی ہوگی ۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ داعش کا خاتمہ سیاسی حل کے بغیر ناممکن ہے ۔

پی وائی ڈی کی امریکی حمایت کے حوالے سےچاوش اولو نے کہا کہ امریکہ اور ترکی کو مل کراس اختلاف کو دور کرنے کی ضرورت ہے ۔



متعللقہ خبریں