ازمیر سے یونان جانے کے خواہشمند 62 مہاجرین گرفتار

ازمیر سے یونان جانے کے خواہشمند 62 مہاجرین گرفتار

433163
ازمیر سے یونان جانے کے خواہشمند 62 مہاجرین گرفتار

ازمیر سے یونان جانے کے خواہشمند شامی مہاجرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

بوجا کی تحصیل میں پولیس نے ایک ٹرک کو روکا ۔تلاشی کے دوران ٹرک کے اندر موجود عورتوں اور بچوں سمیت 22 شامی مہاجرین اور ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ۔ دریں اثناء قونک کے علاقے میں بھی پولیس کیطرف ایک ویگن کو رکنے کا اشارہ دینے کے باوجود ویگن نہ رکی اور تیز رفتای کیساتھ آگے نکل گئی ۔تیز رفتاری کی وجہ سے ویگن کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ۔ڈرائیور فرار ہو گیا اور پولیس نے ویگن میں موجود 40 شامی پناہ گزینوں کو گرفتار کر لیا ۔ ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری ہیں ۔



متعللقہ خبریں