ہم یوکرین کی سالمیت کا احترام کرتے ہیں:داوداولو

وزیراعظم احمد داود اولو نے یوکرین کے دورے کے دوران کہا کہ جارجیا،یوکرین ،شام اور آذربائیجان کی علاقائی بقاکو روس سے خطرہ لاحق ہےاور جہاں تک یوکرین کی سالمیت کا سوال ہے تو اس سلسلے میں ہم اس کے بھرپور حمایت کرتے ہیں

433218
ہم یوکرین کی سالمیت کا احترام کرتے ہیں:داوداولو

وزیراعظم احمد داود اولو نےاس بات کی تردید کی ہے کہ ترک فوج شام میں در اندازی کر رہی ہے ۔

یوکرین کے دورے پر موجود وزیراعظم داود اولونےاپنے ہم منصب آرسینی یاتسین یوک کےہمراہ ایک پریس کانفرنس کا انعقادکیا ۔

داود اولو نے کہا کہ روس نے شام کے قصبے عازیز میں واقع اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنا رکھا ہےجبکہ شامی اقتدار روس اور دیگر ممالک کی حمایت نے YPG سمیت متعدد دہشت گرد تنظیموں کو سر اٹھانےکی ہمتدی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جارجیا،یوکرین ،شام اور آذربائیجان کی علاقائی بقاکو روس سے خطرہ لاحق ہےاور جہاں تک یوکرین کی سالمیت کا سوال ہے تو اس سلسلے میں ہم اس کے بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

اس موقع پر یوکرین کے وزیراعظم یاتسین یوک نے بھی کہا کہ ترکی نےہماری علاقائی بقا کا ہمیشہ دفاع کیا ہے۔ روسی حملوں کے دوران ترکی نے جس طرح لوگانسک اور دونیسک کویوکرین کا حصہ قرار دیا تھا ہم اس کے مشکور ہیں۔

اقتصادی شعبے میں دو طرفہ تعلقات کے حوالے سےانہوں نے کہا کہ آزاد تجارتی معاہدےکا موضوع اہمیت کا حامل ہےجبکہ دونوں ممالک کے درمیان شعبہ صحت میں تعاون کے فروغ پربھی ایک معاہدہ طے کیا گیا ہے۔

بعد ازاں وزیراعظم داود اولو نےصدر پیترو پوروشینکو اورقائد ایوان ولادیمیر گروئس مان سمیت کریمیائی تاتاروں کے لیڈرمصطفی کریم اولوسے بھی ملاقات کی ۔



متعللقہ خبریں