ترکی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اپنے آخری مراحل میں ہے

ترکی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اپنے آخری مراحل میں ہے

432784
ترکی میں  دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اپنے آخری مراحل میں ہے

وزیر داخلہ افکان اعلٰی شرناک ۔ جزرے کے بعد دیار باکر کی تحصیل سُر میں فوجی کاروائیوں کے 95 فیصد کی سطح تک مکمل ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ "میں امید کرتا ہوں کہ ہم وہاں سے بھی مثبت نتائج حاصل کر لیں گے۔"

اعلی نے قومی اسمبلی کے بجٹ اور منصوبہ بندی کمیشن میں دہشت گردی کے خلاف کاروائیوں کی تازہ پیش رفت سے ممبران ِ اسمبلی کو آگاہی فراہم کی۔

انہوں نے بتایا کہ ترکی کے 7 مشرقی علاقوں میں کھودی گئی 2040 خندقوں اور رکاوٹوں کو ہٹایا گیا ہے۔ 2313 بموں کو ناکارہ بنایا گیا ہے، جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ابھی بھی تین تحصیلوں میں کرفیو نافذ ہونے کی وضاحت کرنے والے وزیر داخلہ نے بتایا کہ جزرے کے بعد سُر میں بھی فوجی آپریشن اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

انہوں نے ترکی میں پناہ لینے والوں شامی شہریوں کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ابتک ترکی میں 2 ملین 655 ہزار شامی مہاجرین کو سرکاری طور پر پناہ دی گئی ہے۔ جن کا 45 فیصد 20 سال سے کم عمر کا ہے کہ جن کے لیے مختلف منصوبے وضع کیے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں