شام میں 10 ترک فوجیوں کے داخل ہونے سے متعلق دعووں کی تردید

ترکی کے وزیر دفاع عصمت یلماز نے شام میں 10 ترک فوجیوں کے داخل ہونے سے متعلق دعووں کی تردید کی ہے

432730
شام میں 10 ترک فوجیوں کے داخل ہونے سے متعلق دعووں کی تردید

ترکی کے وزیر دفاع عصمت یلماز نے شام میں 10 ترک فوجیوں کے داخل ہونے سے متعلق دعووں کی تردید کی ہے۔

یلماز نے قومی اسمبلی کے پلان اور بجٹ کمیشن میں وزارت دفاع کے سال 2016 کے بجٹ پر بحث کے دوران اسمبلی ممبران کے سوالات کے جواب دئیے۔

انہوں نے ،آسیلسان کی طرف سے جاری "Hisar-A پروجیکٹ" کے سال 2020 میں کام کا آغاز کرنے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ چین سے خرید کئے جانے والے میزائل کی تیاری میں 5 سال کا عرصہ لگے گا اور 5 سال کے بعد اسے ہمارے حوالے کیا جائے گا۔

عصمت یلماز نے کہا کہ قومی میزائل دفاعی سسٹم کے فروغ کا پروجیکٹ جاری ہے اس سلسلے میں ٹیکنالوجیک تیاریوں کا سطح کا تجزیہ کیا گیا ہے، روڈ میپ تیار کیا گیا ہے اور اس مرحلے میں غیر ملکی تعاون کا امکان ہو سکتا ہے۔

PKK کی شامی شاخ YPG کے خلاف کی جانے والی جوابی کاروائی بھی یلماز کے ایجنڈے پر تھی۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کی زمین پر مارٹر گولہ گرنے کے بعد YPG کے عناصر کے خلاف جوابی کاروائی کی گئی ہے۔

اسمبلی ممبران کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ اصولی سمجھوتہ طے پایا گیا ہے اور 4 ایف۔ 16 طیارے ترکی آئیں گے۔

وزیر دفاع عصمت یلماز نے کہا کہ سرحدی سکیورٹی کے موضوع پر جدید ترین تکنیکی طریقوں کو استعمال کیا جا رہا ہے اور ترک فوجیوں کی شام میں داخل ہونے جیسی کوئی سوچ نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں