وزیر اعظم احمد داود اولو سرکاری دورے پر ہالینڈ روانہ ہو گئے

دورے میں نائب وزرائے اعظم یالچن آق دوعان، لطفی ایلوان، یورپی یونین کے وزیر اور چیف نگوشیئٹر وولکان بوزکر اور وزیر داخلہ ایفقان اعلیٰ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں

429952
وزیر اعظم احمد داود اولو سرکاری دورے پر ہالینڈ روانہ ہو گئے

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو سرکاری دورے پر ہالینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

دورے میں نائب وزرائے اعظم یالچن آق دوعان، لطفی ایلوان، یورپی یونین کے وزیر اور چیف نگوشیئٹر وولکان بوزکر اور وزیر داخلہ ایفقان اعلیٰ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

داود اولو دی ہیگ میں سب سے پہلے ترکی اور ہالینڈ کے کاروباری حضرات سے خطاب کریں گے اور بعد ازاں ہالینڈ کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔

مذکرات کے بعد دونوں وزرائے اعظم کی مشترکہ پریس کانفرنس کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

آخر میں وزیر اعظم داود اولو ہالینڈ میں ترک کمیونٹی کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔



متعللقہ خبریں