صدر رجب طیب ایردوان کی ایکواڈور میں مصروفیات

صدر رجب طیب ایردوان کی ایکواڈور میں مصروفیات

427539
صدر رجب طیب ایردوان کی  ایکواڈور  میں مصروفیات

جنوبی امریکی ممالک کا دورہ کرنےوالے صدر رجب طیب ایردوان ایکواڈور پہنچ گئے ہیں ۔

دارالحکومت کیٹو میں صدر رافیل کوریا نے ان کا شاندار تقریب کیساتھ استقبال کیا ۔آج دونوں سربراہان کے درمیان سرکاری مذاکرات ہونگے ۔ صدر ایردوان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے بعض معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں ۔ انھوں نے شام کے مسئلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ روس اور اسد قوتوں کی شدید بمباری کیوجہ سے شامی باشندوں کے لیے ہجرت کے سوا اور کوئی حل چارہ باقی نہیں رہا ہے ۔ ان حملوں کو رکوانے میں ناکام رہنے والی عالمی برادری ہم سے مہاجرین کے ریلوں کو رکوانے کا مطالبہ کر رہی ہے ۔

صدر ایردوان نے صدر کوریا کے ہمراہ ترک ۔ایکواڈور بزنس فورم میں شرکت کی ۔ یہاں پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ترکی نے جی ٹوئنٹی کے دور قیادت میں متعدد شعبوں میں ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے اپنے فرائض کو بخوبی نبھایا ہے ۔ترکی دنیا کے اقوام متحدہ کے پانچ مستقل ممالک سے بڑا ہونے کے یقین کیساتھ ذمہ داریوں اور قدرتی وسائل کی منصفانہ تقسیم کا حامی ہے ۔ جنوبی امریکی ممالک کیساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات میں یہی نظریہ پنہاں ہے ۔ ترکی ایکواڈور کیساتھ 119 میلین ڈالر کے تجارتی حجم کو ایک ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف رکھتا ہے ۔

صدر ایردوان نے مرکز یونیورسٹی میں طالب علموں کو شام کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور کہا کہ علاقائی مسائل کے باوجود ترکی طاقتور اقتصادیات کیوجہ سے عالمی بحرانوں سے متاثر نہیں ہوا ہے ۔ شا م کے مسئلے کو حل کیے بغیر دیگر علاقائی مسائل کو حل کرنا اور علاقے میں امن و امان قائم کرنا ممکن نہیں ہے ۔ شام کی نصف آبادی اپنے گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہوئی ہے ۔جنگی حالات کی صورت میں مہاجرین کے مسئلے کو حل نہیں کیاجا سکتا ۔ صدر ایردوان نے ترکی میں دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شہروں کو خون کی ندیوں میں تبدیل کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کیخلاف ماضی کیطرح مستقبل میں بھی جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا ۔



متعللقہ خبریں