انسانی حقوق کی پامالی روکنےکےلیےکمیشن کےقیام کی تجویز

ترک اسمبلی میں حکومت نے ایک بل پیش کیا ہے جس کی رو سے حقوق انسانی کے تحفظ کےلیے ایک کمیشن قائم کیا جائے گا جس کا مقصد انسانی آداب کی خلاف ورزیوں اور امتیازانہ رویے کی روک تھام کرنا ہوگا

425556
انسانی حقوق کی پامالی روکنےکےلیےکمیشن کےقیام کی تجویز

ترک اسمبلی میں حکومت نے ایک بل پیش کیا ہے جس کی رو سے حقوق انسانی کے تحفظ کےلیے ایک کمیشن قائم کیا جائے گا جس کا مقصد انسانی آداب کی خلاف ورزیوں اور امتیازانہ رویے کی روک تھام کرنا ہے۔
یہ کمیشن عوام کی شکایات پر انہیں رہنمائی فراہم کرنے کے علاوہ تشدد جیسے جرم کی روک تھام اور اس کے موجب افراد کو عدالت میں پیش کرنے میں بھی متاثرہ افراد کی معاونت کرےگا۔
اس کمیشن سے رابطہ قاےم کرنے کے لیے مقامی ضلعی انتظامیہ کے دفاتر سے رجوع کرنے کی ضرورت ہو گی۔
بتایا گیا ہے کہ ملک میں نسلی منافرت پھیلانے والوں کو ایک ہزار سے 15 ہزار ترک لیرے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
یہ کمیشن گیارہ رکنی ہوگا جس کے 8 ارکان کابینہ سے ہونگے جبکہ باقی تین کا انتخاب صدر کو کرنا ہوگا۔



متعللقہ خبریں