ترکی میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن

جزرے میں دہشت گردوں کی طرف سے کھودی گئی خندقوں کو بند کرنے ، رکاوٹیں ہٹانے اور دستی ساخت کے دھماکہ خیز مواد کو تباہ کرنے کے زیر مقصد سیکورٹی قوتوں کا خصوصی آپریشن جاری ہے

423539
ترکی میں  دہشت گردی کے خلاف آپریشن

ضلع شرناک کی تحصیل جزرے میں سیکورٹی قوتوں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں خصوصی کاروائی ٹیم کا ایک اہلکار شہید ہو گیا۔

جزرے میں دہشت گردوں کی طرف سے کھودی گئی خندقوں کو بند کرنے ، رکاوٹیں ہٹانے اور دستی ساخت کے دھماکہ خیز مواد کو تباہ کرنے کے زیر مقصد سیکورٹی قوتوں کا خصوصی آپریشن جاری ہے۔

فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے سر انجام د ی جانے والی اس کاروائی کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ اکثر تصادم بھی ہوتا رہتا ہے، جودی محلے میں دہشت گردوں اور سیکورٹی قوتوں کے درمیان جھڑپ میں خصوصی قوتوں کا ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

دریں اثناء شرناک میں دہشت گرد تنظیم PKK کے 8 دہشت گرد وں نے اپنے آپ کو قانون کے حوالے کر دیا ہے۔

دیارباقر کی تحصیل سُر میں کاروائی کرتے ہوئے4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب 843 گھروں کی تلاشی کے دوران ایک راکٹ لانچر، ایک کیپسول، تین شکاری بندوقیں، ایک دور بین ، طبی سازو سامان اور دہشت گرد تنظیم سے متعلق دستاویز برآمد ہوئی ہیں۔



متعللقہ خبریں