بلیو مرمرا کے حوالے سے فی الحال اسرائیل سے معاہدہ نہیں ہو سکا

وزارت عظمی کے حلقوں نے مذکورہ حملے کے بعد بگڑنے والے ترکی ۔ اسرائیل تعلقات معمول پر آنے اور اس حوالے سے ایک پیشگی معاہدہ طے پانے کی خبروں کے بعد اصلی صورتحال سے آگاہی کرائی ہے

413169
بلیو مرمرا کے حوالے سے فی الحال اسرائیل سے معاہدہ نہیں ہو سکا

ترکی نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سن 2010 میں بلیو مرمرا کے واقع کے بارے میں تا حال کسی قسم کا سمجھوتہ طے نہیں پا سکا ، تا ہم اس حوالے سے مذاکرات مثبت جا رہے ہیں۔
وزارت عظمی کے حلقوں نے مذکورہ حملے کے بعد بگڑنے والے ترکی ۔ اسرائیل تعلقات معمول پر آنے اور اس حوالے سے ایک پیشگی معاہدہ طے پانے کی خبروں کے بعد اصلی صورتحال سے آگاہی کرائی ہے۔
حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ کچھ عرصے سے جاری ہے تو اب تک دونوں ملکوں کے درمیان کسی قسم کا حتمی معاہدہ طے نہیں پا سکا۔
روئٹرز ایجنسی نے اسرائیلی پریس کے حوالے سے اپنی خبر میں کہا تھا کہ اسرائیل بلیو مرمرا حملے کی پاداش میں ترکی کو ہرجانہ ادا کرے گا اور دونوں ملکوں کے سفیر دوبارہ اپنے عہدے سنبھال لیں گے۔
ادھر اسرائیلی دفترِ خارجہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ حالیہ ایام میں مذاکرات میں تیزی آئی ہے اور انہیں اعلی سطح پر جاری رکھا جا رہا ہے۔
ایوانِ صدارت کے ترجمان ابراھیم کالن نے 9 دسمبر کے روز ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ترکی اور اسرائیل کے مابین سیاسی تعلقات معمول کی سطح پر لائے جانے کے عمل سے گزر رہے ہیں ، تا ہم اس ملک کو بلیو مرمرا بحری جہاز پر حملے کا ہرجانہ ادا کرنے اور غزہ پر عائد کردہ پابندیوں کے حوالے سے بعض اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی دفتر ِ خارجہ کے سیکرٹری نے 14 دسمبر کے روز اپنے اعلان میں کہا تھا کہ "اسرائیل ، ترکی کے ساتھ پر استحکام تعلقات کے قیام کا ہمیشہ سے متمنی رہا ہے اور یہ اس ہدف تک پہنچنے کے اسباب پر مسلسل تحقیقات کرتا رہتا ہے۔ "
یاد رہے کہ 31 مئی سن 2010 میں پیش آنے والے بلیو مرمرا واقع میں اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کو امدادی سازو سامان لیجانے والے بحری جہازوں پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ کیا تھا جس دوران 9 ترک شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں