ترکی روسی تجارتی پابندیوں کے خلاف ہرممکنہ تدبیر اٹھائے گا

وزیر تجارت و کسٹم امور بلند توفینکجی نے ترکی اور روس کے درمیان تجارتی کشیدگی کے بارے میں اہم بیانات دیے

410825
ترکی روسی تجارتی پابندیوں کے خلاف ہرممکنہ تدبیر اٹھائے گا

کسٹم اور تجارتی امور کے وزیر بلند توفینکجی کا کہنا ہے کہ ہم روس کی، ترکی سے بعض مصنوعات کی خرید میں حد بندی کے احتمال کے پیش نظر ہم بد ترین صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔
ٹی آرٹی کے نمائندے سے انٹرویو میں توفینکجی نے وضاحت کی ہے کہ دونوں ملکوں کے باہمی تجارتی حجم کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے ، ہم نے ترک برآمدکنندگان کو موثر طریقے سے دوسری منڈیوں کے ساتھ لین دین کا کہا ہے۔
کسٹم چوکیوں کا تحفظ بھی ترک وزیر کے ایجنڈے میں شامل تھا۔ انہوں نے اس حوالے سے بتایا کہ کسٹم چوکیوں سے غیر قانونی طریقے سے داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
ہم تمام تر سرحدی چوکیوں پر کمپیوٹرائزڈ نظام نصب کرنے کے خواہاں ہیں۔جس کے ذریعے آن لائن آمدورفت کی کاروائیوں کا جائزہ لینا ممکن بن جائیگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ای ۔ ٹریڈ عمل درآمد میں سیکورٹی سرٹیفیکیٹ کو بھی نافذ العمل کیا جائیگا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں