ترکی عراق میں ضرورت کے مطابق فوجیوں کو متعین کرتا ہے

وزیر خارجہ چاوش اولو نے برسلز میں اخباری نمائندوں کے ایجنڈے کے سوالات کا جواب دیا

362695
ترکی  عراق میں ضرورت کے مطابق  فوجیوں کو متعین کرتا ہے

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ ترکی، عراق کے باشیقہ کیمپ میں فوجی عناصر کی تعداد کا ضرورت کے مطابق تعین کرتا ہے۔
باشیکا کیمپ سے ترک فوجیوں کا جزوی طور پر انخلاء کیے جانے کے دعووں پر اپنے جائزے پیش کرنے والے میولود چاوش اولو نے کہا کہ " شمالی عراق اور باشیقہ میں ترک فوجیوں کی نفری میں اضافہ و کمی وہاں پر ضرورت کے مطابق کی جاتی ہے۔ اس ضمن میں فوج کے مشورے کو بھی بالائے طاق رکھا جاتا ہے۔ "
وزیر خارجہ نے برسلز میں اخباری نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عراق کے اندر کشمکش جاری ہے۔ ترکی نے ہمیشہ عراقی سرحدی سالمیت اور آزادی کے معاملات پر ہر کس سے زیادہ حساسیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ عراق کی سلامتی براہ راست ترکی کو بھی متاثر کرتی ہے۔
لہذا ہر کس ہماری اس حساسیت سے بخوبی واقف ہے، ترکی کو اسوقت انتظامیہ کا فقدان ہونے والے دو ملکوں کے ساتھ ہمسائیگی تعلقات کو توازن پر رکھنا مقصود ہے۔ ہمیں ہر قدم بڑی سوچ و بیچار کے بعد اٹھانا پڑتا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں