میڈیا تربیتی پروگرام بھائی چارے کا دسترخوان ہے، شینول گوکا

ٹرکش ریڈیو ٹیلیویژن کے ڈائریکٹر جنرل شینول گوکا نے خطاب کرتے ہوئے اس میڈیا تربیتی پروگرام کو بھائی چارے کے دسترخوان سے تشبیح دی۔

409622
 میڈیا تربیتی پروگرام  بھائی چارے کا دسترخوان ہے، شینول گوکا


ترکی ریڈیو ٹیلیویژن کاتیسرا انٹر نیشنل میڈیا تربیتی پروگرام گالا نائٹ کیساتھ اختتام پذیر ہوا ۔ ٹرکش ریڈیو ٹیلیویژن کے ڈائریکٹر جنرل شینول گوکا نے خطاب کرتے ہوئے اس میڈیا تربیتی پروگرام کو بھائی چارے کے دسترخوان سے تشبیح دی اور کہا کہ پروگرام میں شریک مہمانوں نےایک دوسرےسے اپنی معلومات کا مبادلہ کیا ہے ۔ اب آپ اپنے ممالک واپس جا رہے ہیں لیکن ہمیں ایک دوسرے کیساتھ رابطے کو منقطع نہیں کرنا چاہئیے ۔اس پروگرام میں 47 ممالک کے 115 شخصیات نے شرکت کی ہے ۔انھیں ایک ہفتے تک ریڈیو اور ٹیلیویژن نشریات اور سوشل میڈیا کے استعمال کے بارے میں تربیت دی گئی ہے ۔ مہمانوں نے اس پروگرام کو بے حد پسند کیا ۔ گالا میں اسمائیل بہاء موسیقی گروپ ،عالم ترک موسیقی گروپ اور ٹی آر ٹی کی گلوکارہ طوبہ گیر نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔مہمانوں نے ترک موسیقی کو بے حد پسند کیا ۔دیگر زبانوں میں بھی نغمے پیش کیے گئے اور مہمانوں نے رقص کیا ۔پروگرام کے آخر میں لوک ناچ کے گروپ نے رقص کیا ۔مہمانوں نے کھڑے ہوکر تالیاں بجا کر اس کی داد دی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں