امریکہ کے وزیر دفاع ایش کارٹر کا دورہ ترکی

امریکہ کے وزیر دفاع ایش کارٹر آدانہ میں انجیرلک فوجی اڈے کا دورہ کریں گے اور امریکی فوجیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کیساتھ ملاقات کریں گے

409708
 امریکہ کے وزیر دفاع ایش کارٹر کا دورہ  ترکی


امریکہ کے وزیر دفاع ایش کارٹر ترکی کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں ۔
وہ آدانہ میں انجیرلک فوجی اڈے کا دورہ کریں گے اور امریکی فوجیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کیساتھ ملاقات کریں گے ۔ وہ ترک حکام کیساتھ بھی مذاکرات کریں گے ۔انجیرلک ہوائی اڈے کو داعش کیخلاف فوجی کاروائیوں کی غرض سے کھولا گیا تھا ۔کارٹر کے دورے سے قبل یہاں پر داعش کے شام اور عراق کے اہداف پر بمباری کا ہدف رکھنے والی فضائی کاروائیوں کے لیے اتحادی قوتوں کے مرکز کی حیثیت کے حامل انجیر لک اڈے پر پروازو ں اور اڈے کی سلامتی کے موضوع پر چہار رکنی اجلاس منعقد ہو ا۔ جس میں ترکی، امریکہ، اسپین اور قطر کے اعلی فوجی حکام نے شرکت کی ۔ انجیرلک اڈے پر ہر سال ہونے والے اجلاس میں فوجی
ماہرین نے پروازوں اور اڈے کی سلامتی کے بارے میں لیکچر دیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں