ترکی کے بحیرہ ایجین میں روس کی جانب سے کشیدگی

روسی جنگی جہاز نے ترکی کی ایک کشتی پر فائرنگ کی ہے جس کے بعد دونوں ممالک میں پہلے سے کشیدہ تعلقات مزیدکشیدہ ہو گئے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق ماہی گیروں کی کشتی پر اس وقت فائرنگ کی گئی

408047
ترکی کے بحیرہ ایجین میں روس کی جانب سے کشیدگی

ترکی کے بحیرہ ایجین میں روس کی جانب سے کشیدگی۔
روسی جنگی جہاز نے ترکی کی ایک کشتی پر فائرنگ کی ہے جس کے بعد دونوں ممالک میں پہلے سے کشیدہ تعلقات مزیدکشیدہ ہو گئے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق ماہی گیروں کی کشتی پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ روسی بحری جہاز کے600میٹر قریب پہنچ گئی تھی اور خطرہ تھا کہ وہ جہاز سے ٹکرا جائے گی۔جیو نیوز کے مطابق اس واقعہ کے بعد ماسکو میں تعینات ترک سفیر کوطلب کر کے احتجاج کیا گیا۔ فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا اور کشتی واپس چلی گئی۔ یاد رہے کہ ترکی کی جانب سے روس کا ایک طیارہ مار گرائے جانے کے بعد دونوں ممالک میں تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔

 

 

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں