صدر ایردوان دورہ ترکمانستان پر

ترکمانستان کی آزادی کی 20 ویں سالگرہ کی تقریبات کی غرض سے اشق آباد میں ایک بین الاقوامی کانفرس کا انعقاد ہو رہا ہے

406851
صدر ایردوان دورہ ترکمانستان پر

صدر ترکی رجب طیب ایردوان ترکمانستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
ترکمانستان کی آزادی کی 20 ویں سالگرہ کی تقریبات کے دائرہ کار میں منعقد ہونے والی غیر جانبداری کانفرس میں شرکت اور مذاکرات کی غرض سے کل اشق آباد تشریف لیجانے والے ایردوان نے کانفرس میں شریک سربراہان کے ہمراہ اولین طور پر غیر جانبداری یاد گار پر پھول رکھے۔
اس تقریب کے بعد کانفرس کا انعقاد ہونے والے ایوان ِ تجارت و صنعت کے دفتر کو جانے والے سربراہان کا یہاں پر ترکمان صدر قربان گلی بردی مہمدوف نے خیر مقدم کیا۔
صدر ایردوان نے کانفرس سے خطاب میں دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔
عدم استحکام کا بین الاقوامی دائرہ کار میں حل اہم ہونے کی جانب اشارہ کرنے والے ایردوان نے بتایا کہ "ہم عالمی برادری اور تنظیموں کے کہیں زیادہ ذمہ داریاں اٹھانے کی ضرورت ہونے والے ایک دور سے گزر رہے ہیں۔ امن و استحکام کے لیے خطرہ تشکیل دینے والے اختلافات اور ان کی بنا پر منظر عام پر آنے والی غیر یقینی کی صورتحال سے تمام تر مملکتیں متاثر ہو رہی ہیں۔ ہماری تمنا ہے کہ شہریوں کی ہلاکتوں اور اجتماعی نقل مکانی کی بنا پر انسانی پہلووں کو پیش پیش بنانے والے ان اختلافات کو بین الاقوامی قوانین اور تعاون کے دائرہ کار میں فی الفور حل سے ہمکنار کیا جائے۔"
انہوں نے ترکمانستان کے غیر جانبداری کے یوم کی بھی مبارکباد دی اور کہا کہ ترکمانستان کی علاقائی و عالمی امن کے حوالے سے خدمات کی ترکی بھی حمایت کرتا رہے گا۔
صدر ترکی دو روز کے اندر کانفرس میں شریک بعض مملکتی سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی سر انجام دی گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں