روس کا ہدف شام میں ترکمینوں اور سنیوں کا صفایا کرنا

روس لازکیے میں ترکمینوں اور سنی برادری کو ہدف بنا رہا ہے۔

405192
روس کا ہدف شام میں ترکمینوں اور سنیوں کا صفایا کرنا


وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے کہا ہے کہ روس شام کے لازکیے شہر کے شمالی علاقے میں نسلی صفایا کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔
انھوں نے استنبول میں غیر ملکی صحافیوں کیساتھ ملاقات کے دوران شام کے علاقے لازکیے پر روس کے بڑھتے ہوئے حملوں کیطرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ روس اس علاقے میں ترکمینوں اور سنی برادری کو ہدف بنا رہا ہے ۔روسی حملوں کیوجہ سے مزید ہزاروں انسان اپنے گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔انھوں نے کہا کہ ہم طیارے کے بحران جیسے بحرانوں کی روک تھام کے لیے روس کیساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں ۔ انھوں نے شام کے شمال میں داعش سے پاک سلامتی کا علاقہ قائم کرنے کی پیش کش کا اعادہ کیا اور کہا کہ اسطرح مہاجرین کے نئے ریلوں کی روک تھا م کی جا سکے گی ۔
وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے موصل میں ترک فوجیوں کی ڈیوٹی میں تبدیلی کیطرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ موصل کے جوار میں داعش کیخلاف جدوجہد کے لیے مقامی انتظامیہ کے فوجیوں کو تربیت دینے والے فوجیوں کے تحفظ کے لیے علاقے میں اضافی دستوں کو بھیجا گیا ہے ۔ عراقی انتظامیہ کی ترک فوجیوں کی واپسی کی اپیل کے بعد ہم نے ترسیل روک دی ہے لیکن ہم شمالی عراق میں موجود اپنے فوجیوں کو تنہا بھی نہیں چھوڑ سکتے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں