داعش علاقے میں سب کے ہاتھوں میں کٹھ پتلی بنی ہوئی ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش ایک ایسی تنظیم کا روپ دھار چکی ہے جسے علاقے میں تمام قوتیں کٹھ پتلی کے طور پر استعمال کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کی وجہ سے بہنے والے خون نے اسد کے اقتدار کو دوام بخشنے کی کوشش کرنے والوں کے چہروں کو مسخ کرکے رکھ دیا ہے

403993
داعش علاقے میں سب کے ہاتھوں میں کٹھ پتلی بنی ہوئی ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش ایک ایسی تنظیم کا روپ دھار چکی ہے جسے علاقے میں تمام قوتیں کٹھ پتلی کے طور پر استعمال کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کی وجہ سے بہنے والے خون نے اسد کے اقتدار کو دوام بخشنے کی کوشش کرنے والوں کے چہروں کو مسخ کرکے رکھ دیا ہے۔
صدارتی محل میں مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے کونسلروں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی میں اس وقت تک اڑھائی ملین شامی اور عراقی پناہ گزین موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحیرہ روم اور بحیرہ ایجین میں ڈوبنے والی کشتیوں کی وجہ سے ہلاک ہونے والے انسانوں اور خاص طور پر معسوم بچوں کی ہلاکت پر ترک باشندوں کو بڑا دکھ پہنچا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ترکی نے اس مسئلے کو اپنی کوششوں اور وسائل سے حل کرنے کی کوشش کی ہے اور یورپی یونین کی طرف سے دی جانے والی تین بلین یورو کی امداد اس مسئلے کو حل کرنے میں صرف ایک وسیلے کی حیثیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو صرف اپنے تحفظ کے کے لیے اہمیت دینے والوں کی بجائے ترکی انسانیت کی خدمت کرنے کے پہلو کا خیال رکھتے ہوئے اپنی اس امداد کو جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ کہ دہشت گرد تنظیم داعش ایک ایسی تنظیم کا روپ دھار چکی ہے جسے علاقے میں تمام قوتیں کٹھ پتلی کے طور پر استعمال کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسد انتظامیہ کی جانب سے داعش سے پٹرول خریدنے کے ثبوت اور جھلکیاں ان کے پاس موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکی علاقے کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے اپنی بھر پور کوششوں کو جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ شام میں امن صرف اسد انتظامیہ کی جانب سے عوام کو اپنے مستقبل کا تعین خود کرنے کا حق دینے ہی سے قائم ہوسکتا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں