صدر ایردوان ٹائمز کی امسال کی بہترین شخصیات کی فہرست میں

صدر رجب طیب ایردوان کو امسال بھی متحدہ امریکہ سے شائع ہونے والے جریدے ٹائمز نے اس سال کی بہترین شخصیت کون ہوگی کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ ٹائمز کی جانب سے ہر سال کروائے جانے والے سروے کے علاوہ جریدے کے ایڈیٹر کی بھی اس میں رائے شامل ہوتی ہے

402684
صدر ایردوان ٹائمز کی امسال کی بہترین شخصیات کی فہرست میں

صدر رجب طیب ایردوان کو امسال بھی متحدہ امریکہ سے شائع ہونے والے جریدے ٹائمز نے اس سال کی بہترین شخصیت کون ہوگی کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
ٹائمز کی جانب سے ہر سال کروائے جانے والے سروے کے علاوہ جریدے کے ایڈیٹر کی بھی اس میں رائے شامل ہوتی ہے۔
ان شخصیات میں سیاستدانوں ، ماہرین، کھلاڑیوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دنیا کی اہم ترین 50شخصیات کو جگہ دی جاتی ہے۔
ٹائمز نے صدر ایردوان کے بارے میں شائع کردہ مقالے میں ترکی میں جون 1915 کے انتخابات میں جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے واضح اکثریت حاصل نہ کرنے لیکن صدر ایردوان کی خواہش پر نومبر میں دوبارہ سے قبل از وقت انتخابات کروانے پر واضح اکثریت حاصل کرنے پر ملک میں سیاسی استحکام قائم ہونے کا ذکر کیا گیا ہے۔
مقالے میں روس کے طیارے کو مار گراے جانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
فہرست میں چھ دسمبر 2015 کی تاریخ کے لحاظ سے 10٫3 فیصد ووٹوں سے پہلے نمبر پر متحدہ امریکہ کی ڈیمو کریٹ پارٹی کے چئیرمین شپ کے امیدوار برنئی سینڈریس دوسرے نمبر پر 5٫2 فیصد کے ساتھ پاکستان کی ملالہ یوسف زئی اور تیسرے نمبر پر 3٫7 فیصد کے ساتھ پاپ فرانسوا ہیں۔
سروے میں صدر ایردوان کو ووٹ دینے کے لیے ٹائمز کی ویب سائٹ http://time.com/410867/person-of-the-year-poll-2015 کا وزٹ کرنا مت بھولیے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں