روسی طیارہ مار گرانے پر ترکی کو بار بار پچھتانا ہوگا ، صدر پوٹن

روسی صدر ولاد میرپیوٹن نے کہا کہ اگر ترکی صرف یہ سمجھتا ہے کہ ہم اس کی چند چیزوں پر پابندیاں عائد کریں گے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے کیونکہ ماسکو ترکی کے خلاف مزید سخت پابندیاں عائد کرے گا۔

399405
روسی طیارہ مار گرانے پر ترکی کو بار بار پچھتانا ہوگا ، صدر پوٹن

روسی صدر ولاد میرپیوٹن نے کہا ہے کہ شام میں شدت پسندوں کے خلاف کاروائی میں مصروف روسی طیارہ مار گرانے پر ترکی کو بار بار پچھتانا ہوگا کیونکہ ہم اس واقعے کو نہیں بھول سکتے۔
روسی کے صدر پیوٹن نے اسٹیٹ آف دی نیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کودہشت گردی سے متعلق دُہرے معیار سے گریز کرنا چاہیے اور دہشت گردوں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے جب کہ ترکی دہشت گردوں کو استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ترکی صرف یہ سمجھتا ہے کہ ہم اس کی چند چیزوں پر پابندیاں عائد کریں گے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے کیونکہ ماسکو ترکی کے خلاف مزید سخت پابندیاں عائد کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ترکی نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روسی جنگی طیارہ مار گرایا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔ روس نے اس واقعے کے بعد ترکی سے فوجی تعلقات ترک کرتے ہوئے اس پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں اور ترکی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ ترکی نے اس واقعے پر کسی صورت معافی نہ مانگنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کرنے والے ہم سے معافی مانگیں ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں