روس کے ساتھ تنازعہ حل کرنے میں عجلت ضروری ہے:قورتولموش

نائب وزیراعظم اور حکومتی ترجمان نعمان قورتولموش نے کہا ہے کہ شام کی خانہ جنگی دراصل ترکی اور روس کے تعلقات خراب کرنے کا سبب ہے جسے بحال کرنے میں ہمیں مذاکرات کا راستہ چننا ہوگا

398421
روس کے ساتھ تنازعہ حل کرنے میں عجلت ضروری ہے:قورتولموش

نائب وزیراعظم اور حکومتی ترجمان نعمان قورتولموش نے کہا ہے کہ ترکی روس کے ساتھ بحران کو طول نہیں دینا چاہتا ۔
نائب وزیراعظم نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل پر گفتگو کرتےہوئے کہا کہ ترکی ہر طرح کے بحران سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،روس ہمارا ہمسایہ اور دوست ملک ہے جس کے ساتھ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہر ممکنہ کوشش کی جا رہی ہے ۔
قورتولموش نے کہا کہ روس کیطرف سے اقتصادی پابندیوں کے اطلاق پر ہم معاشی نقصان کو کم سے کم سطح پر لانے کےلیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شام کی خانہ جنگی دراصل ترکی اور روس کے تعلقات خراب کرنے کا سبب ہے جسے بحال کرنے میں ہمیں مذاکرات کا راستہ چننا ہوگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں