صدر عاکنجی کیطرف سےلاوروف کی بفرزون میں  ملاقات کی پیش کش مسترد

روس کے وزیر خارجہ نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر عاکنجی کیساتھ ایوان صدر میں ملاقات کرنے کے بجائے غیر جانبدار علاقے میں ان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی جسے انھوں نے قبول نہیں کیا

397507
صدر عاکنجی کیطرف سےلاوروف کی بفرزون میں  ملاقات کی پیش کش مسترد


وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ عاکنجی کے روس کے وزیر خارجہ لاوروف کیساتھ ملاقا ت سے انکار کی وجوہات پر روشنی ڈالی ۔
انھوں نے کہا کہ چند ہفتے قبل برطانیہ کے وزیر خارجہ فلپ ہامونڈ نے دو با ر،جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک سٹائن مائیر نے ایک بار صدر عاکنجی کیساتھ ان کے صدارتی دفتر میں ملاقات کی ہے ۔ دو روز بعد امریکہ کے وزیر خارجہ بھی ان سے ملاقات کریں گے لیکن روس کے وزیر خارجہ نے ایوان صدر میں ملاقات کرنے کے بجائے غیر جانبدار علاقے میں ان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی جسے انھوں نے قبول نہیں کیا ۔صدر عاکنجی کا غیر جانبدار علاقے میں روسی وزیر خارجہ سے ملاقات سے انکار کا ترکی اور روس کے تعلقات سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔صدر عاکنجی نے روسی وزیر خارجہ سے کہا کہ دیگر وزراء خارجہ کیطرح اگر آپ میرے ساتھ صدارتی دفتر میں ملاقات کرنا پسند کرتے ہیں تو میں اس کے لیے تیا ر ہوں لیکن اگر آپ شمالی قبرص نہیں آنا چاہتے تو یہ آپ کی ترجیح ہو گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں