روسی گیس کا غم نہیں،قوم قناعت پسندی جانتی ہے:ایردوان

صدر ایردوان نے قطر روانگی کے دوران روس سے گیس کے حصول کے معاملے میں کہا کہ گیس کا استعمال ہمارے لیے پرانا نہیں ۔ہماری قوم قناعت پسندی کو اپنا شعار مانتی ہے لہذا گھبرانےکی بات نہیں حکومت کے پاس گیس کے بارے میں کافی متبادل ذرائع موجود ہیں

397619
روسی گیس کا غم نہیں،قوم قناعت پسندی جانتی ہے:ایردوان

صدر رجب طیب ایرودان نے کہا ہے کہ روس کا حالیہ موقف سفارتی آداب کے منافی ہے ۔
قطر روانگی کے دوران طیارے میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے صدر نے کہا کہ روس طیارے کے واقعے پر جذباتی ہو رہا ہے جس میں سنجیدگی کا عنصر شامل نہیں ہے لیکن ترکی اس حوالے سے اپنے وقار کا دفاع کر رہا ہے جو کہ ہمیں زیب بھی دیتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ موجودہ بحران میں ہمیں متعدد ممالک کی حمایت حاصل ہے جبکہ نیٹو نے بھی ہمیں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔
جناب ایردوان نے کہا کہ فضائی خلاف ورزی پر روس کو اس سے پیشتر بھی کئی بار خبردار کیا جا چکاہے حتی اس کے بحری بیڑوں نے بحیرہ روم میں ہمارے بحری جہازوں کو بھی بلا وجہ پریشان کیا تھا ۔
روس سے گیس کے حصول کے معاملے میں ان کا کہنا تھا کہ گیس کا استعمال ہمارے لیے پرانا نہیں ۔ہماری قوم قناعت پسندی کو اپنا شعار مانتی ہے لہذا گھبرانےکی بات نہیں حکومت کے پاس گیس کے بارے میں کافی متبادل ذرائع موجود ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں