ہم بحیرہ روم میں جنگی طیارے اورجہاز روانہ کریں گے ، سٹولٹن برگ

نیٹو کے سیکریٹری جنرل سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ ہم ترکی کے تحفظ کی غرض سے بحیرہ روم میں جنگی طیارے اور بحری جہاز روانہ کریں گے ۔

397393
ہم بحیرہ روم میں جنگی طیارے اورجہاز روانہ کریں گے ، سٹولٹن برگ

نیٹو کے سیکریٹری جنرل سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ ہم ترکی کے تحفظ کی غرض سے بحیرہ روم میں جنگی طیارے اور بحری جہاز روانہ کریں گے ۔
انھوں نے نیٹو کے وزراء خارجہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ ترکی کو جنگی طیارے اور جرمنی اور ڈنمارک بحیرہ روم میں ٹیکٹیک کمانڈ بحری جہاز بھیجیں گے ۔ دیگر اتحادی ممالک بھی اس قسم کے فیصلے کر سکتے ہیں ۔ چند ہفتوں کے اندر بعض وعدوں کو پورا کیاجائے گا ۔سٹولٹن برگ نے کہا کہ وزراء خارجہ کے اجلاس میں ترکی کیطرف سے روس کے طیارے کو مار گرانے کے واقعے کا بھی جائزہ لیا گیا ہے ۔انھوں نے ترکی اور روس سے کشیدگی کو کم کرنے کی اپیل کا اعادہ کیا ۔ علاوہ ازیں،اجلاس میں شمالی افریقہ ،مشرق وسطیٰ کی پیش رفت اور اتحادی قوتوں کی داعش کیخلاف کامیابی جیسے معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں