چاوش اولو کی برسلز میں مصروفیات

وزیرخارجہ مولود چاوش اولو نے برسلز میں منعقدہ نیٹو کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کی جس میں انسداد دہشت گردی اور شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا

397368
چاوش اولو کی برسلز میں مصروفیات

وزیرخارجہ مولود چاوش اولو نے برسلز میں منعقدہ نیٹو کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کی ۔
اس سلسلے میں انہوں نے امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری سے ملاقات کی جس میں شامی بحران کےلیے جاری ویانا مذاکراتی سلسلے ،مسئلہ قبرص اور انسداد دہشت گردی کے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا ۔
بعد ازاں چاوش اولو نے مقدونیہ کے وزیر نکولا پوپو سکی ،ڈینش وزیر خارجہ کرسٹیان یانسین،ولندیزی وزیر خارجہ برٹ کونڈرز،جرمن وزیر خارجہ والٹر اشٹائن مائیر اور جارجیا کے وزیر کارجہ ٹیناٹین خیداشیلی سے ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں میں شامہ پناہ گزینوں کے مسئلے ،شام کی صورت حال اور انسداد دہشت گردی کے موضوعات پر بات چیت کی گئی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں