حکومت نے اعتماد کا ووٹ لے لیا

رائے دہی کے نتیجے میں داود اولو کی حکومت کو 315 ووٹ ملے جبکہ 194 ممبران نے منفی میں ووٹ ڈالا

357305
حکومت نے اعتماد کا ووٹ لے لیا

ترکی کی 64 ویں حکومت نے 315 ووٹوں کے ساتھ قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیا ہے۔
قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی کا اجلاس اسپیکر ِ اسماعیل قاہرامان کی زیر ِصدارت منعقد ہوا۔ الیکٹڑونک آلات کے ذریعے ہونے والی رائے دہی میں 509 ممبران اسمبلی نے حصہ لیا۔
رائے دہی کے نتیجے میں داود اولو کی حکومت کو 315 ووٹ ملے جبکہ 194 ممبران نے منفی میں ووٹ ڈالا۔
وزیر اعظم داود اولو نے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حزب اختلاف کی کسی بھی مثبت تجویز پر اپنے کان بند نہیں کریں گے، تا ہم ان کو بھی تعمیری تنقید کرنی چاہیے۔
جناب داود اولو نے ٹویٹر کے ذریعے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ "ہم تمام تر ترک قوم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔"

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں